26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13
لاہور: کتابوں کی دکان میں ایک بارپھر آتشزدگی
جیو نیوز - لاہور… لاہورمیں مال روڈ پر واقع کتابوں کی بڑی دکان سنز میں ایک بارپھر آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربرگیڈ کے عملے نے بَروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دکان چند ماہ پہلے آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کی کتابیں تباہ ہو گئی تھیں، ریسکیو کاعملہ آج اسی ملبے کو ہٹا رہا تھاکہ دوبارہ شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔