26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13
کوئٹہ، مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف اوپی ڈیز کا بائیکاٹ
جیو نیوز - کوئٹہ… پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام سینئر ڈاکٹر دین محمد کی عدم بازیابی کیخلاف او پی ڈیز کا آج چوتھے روز بھی بائیکاٹ کیا گیا۔ڈا کٹر وں نے پرائیوٹ ہسپتال بھی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر آفتاب نے بتایاکہ کوئٹہ میں گزشتہ روز ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سر جن ڈاکٹر دین محمد کی عدم بازیابی کیخلاف حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز آج سے سرکاری ہسپتالوں سمیت پرائیوٹ ہسپتال میں بھی پریکٹس بند کر دینگے ۔ سرجن ڈاکٹر دین محمد کوپانچ روزقبل مستونگ سے اغواء کیا گیا تھا جنھیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔