تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13

ارسلان افتخار نیب میں پیش، الزامات کی تردید

جیو نیوز - اسلام آباد… ملک ریاض حسین کی طرف سے عائد الزامات کی تحقیقات میں ڈاکٹرارسلان افتخار ، آج نیب کے سامنے پیش ہوگئے ،ان کا کہنا تھا کہ نیب پہلے ملک ریاض سے ثبوت و شواہد لیں اور ان سے مجھے بھی آگاہ کیا جائے، قانونی اعتراضات کا جواب ملنے پر ہی تحقیقات میں تعاون کروں گا۔ ارسلان افتخار کو نیب کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے بیان قلم بند کرانے کیلئے طلب کررکھا تھا ، وہ اسلام آباد میں نیب ہیڈکوارٹر آئے تو جیونیوز سے گفت گو میں انکا کہنا تھا کہ وہ نیب کو مشترکہتحقیقاتی کمیٹی کی حیثیت سے متعلق دو خط بھی بھیج چکے ہیں لیکن جواب ایک کا بھی نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999نوٹس دینے کا طریقہ درج ہے مگر نیب کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی گئی۔ ارسلان افتخارنے مشترکا ٹیم کے سامنے پیش ہوکر تحقیقاتی عمل پر اعتراضات کرتے ہوئے قانونی اور آئینی سوالات اٹھائے۔ ذرائع کے مطابق ارسلان افتخار کا نیب مشترکا ٹیم کو دیئے گئے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ پہلے ملک ریاض سے ثبوت و شواہد لئے جائیں اور پھر انہیں ان ثبوت اور شواہد سے آگاہ کیا جائے۔ ارسلان کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم پہلے ان کے قانونی اعتراضات کا جواب دے تب ہی وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے۔سوالات کا جواب نہ دیا گیا تو ان کی جانب سے مناسب قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ارسلان افتخار کا موقف تھا کہ مشترکا ٹیم کا قیام،نیب کے قانونی مینڈیٹ سے تجاوز ہے، ٹیم کے ارکان، ملک ریاض کے حوالے سے جانبدار ہیں،فیئر ٹرائل کا حق نہ ملنا، آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار آج نیب کی مشترکہ ٹیم کے سامنے پیش اور انہوں نے بیان قلم بند کرانے کے لئے کچھ مہلت مانگی ہے، ترجمان نیب کے مطابق ارسلان وعدہ کرکے گئے ہیں کہ نیب نے جب بھی بلایا، وہ بیان قلم بند کرانے پیش ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.