تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13

سیاستدانوں میں70ملین میرے ذریعے تقسیم ہوئے، اسد درانی

جیو نیوز - اسلام آباد… آئی ایس آئی کے سابق سربراہ، لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے ماضی میں پیپلز پارٹی مخالف سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کئے جانے کی مزید تفصیلات کو انتہائی خفیہ سربمہر دستاویزات کے ساتھ ، سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ۔ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغرخان کے کیس میں سپریم کورٹ آفس کو ایک جواب جمع کرایا ہے، اس میں کہاگیاہے کہ آئی جے آئی کی تشکیل کیلئے رقم تقسیم کئے جانے کے واقعہ میں کل 140 ملین میں سے 70 ملین انکے ذریعے تقسیم ہوئے، باقی رقم آئی ایس آئی کے اکاوٴنٹ میں منتقل کردی گئی، بیان کے مطابق سیاست دانوں میں رقم کی تقسیم ملٹری انٹیلی جنس کے آفیسرز کے ذریعے کی گئی، تحریری جواب میں آفیسرز کے نام اور کچھ کلاسیفائڈ دستاویز بھی سربمہر کرکے عدالت کو پیش کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.