تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13

جیو نیوز کی خبر کا نوٹس،پولیس اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم

جیو نیوز - لاہور… آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے جیو نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کو دو دن میں تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کی جانب سے یہ احکامات سی سی پی او لاہور اسلم ترین کو دیئے گئے ہیں جس میں انہیں تاکید کی گئی ہے کہ 7 ہزار ملازمین جنہیں دو ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں انہیں فوری طور پردو دن میں ادای کی جا ئے ۔ آئی جی پنجاب کے ان احکامات کے بعد تمام ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی خبر بدھ کے روز جیو نیوز پر نشر کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.