تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:29

نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہو گیا ،حمزہ شہباز

جیو نیوز - لاہور… مسلم لیگ ن کے رہ نما ایم این حمزہ شہباز نے انکشاف کیاہے کہ انہیں نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہو گیا ہے،،لیکن یہ نوٹس انہیں ایوانِ صدر میں بیٹھے شخص نے بھجوایا ہے۔ الحمراہال لاہورمیں مزدوروں کو فلیٹس کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا خاندان کبھی بھی کسی قسم کی کرپشن میں مبتلا نہیں رہا،حمزہ شہباز نے کہاکہ جب ہم نے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے تو وہاں سوئیٹزر لینڈ میں رکھے پیسے کام نہیں آئیں گے،بلکہ اعمال کام آئیں گے،حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ آج عدلیہ آزاد نہ ہوتی تو یہ لوگ بچی کھچی دولت بھی لوٹ چکے ہوتے،انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.