26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:45
اندرون لاہور بجلی کی چار روز سے بندش کے خلاف احتجاج
جیو نیوز - لاہور… اندرون لاہور کے بعض علاقوں میں بجلی کی چار روز سے بندش کے خلاف شہری احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔بجلی کی تاریں جلنے کے باعث موری گیٹ کے رہائشی چار روز سے بجلی سے محروم ہیں۔ لائٹ نہ ہونے سے علاقے میں پانی بھی بند ہے۔ شکایات کے باوجود جب لیسکو حکام نے کوئی ایکشن نہ لیا تو لوگ گھروں سے نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ لیسکو حکام سے رابطہ کیا لیکن تاریں تبدیل کرنے کوئی نہیں آیا۔