26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:18
ڈاکٹر شکیل آفریدی سحری اور افطار کا انتظام خود کرتا ہے،جیل ذرائع
جیو نیوز - پشاور… کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں سزا یافتہ ڈاکٹر شکیل آفریدی جیل میں افطار اور سحر ی کا اہتمام خود کرتا ہے جیل کی طر ف سے سوکھا راشن فراہم کیا جاتا ہے۔جیلذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی سنٹرل جیل پشاور میں افطار اور سحر کا اہتمام خود کرتا ہے اور جیل میں بننے والی خوراک نہیں لیتا۔ جیل میں پانچ وقت کی نماز اور تراویح بھی ادا کررہا ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے سنٹرل جیل پشاور کا کھانا کھانے سے بھی انکار کیا تھا جس پر اسے راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ رمضان میں بھی ان کی خواہش کے مطابق اشیائے خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں۔