26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:35
نیٹو سپلائی کی سیکورٹی : لائحہ عمل نہ ہونے پر خیبر پختونخوا کے تحفظات
جیو نیوز - پشاور… خیبر پختون خوا حکومت نے نیٹو سپلائی کی سکیورٹی سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل کی عدم موجودگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں صوبائی حکومت ذمہ دار نہیں ہوگی۔ محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیٹو سپلائی کی سیکورٹی سے متعلق وفاق اور صوبوں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔اعلامیہ کے مطابق نیٹو سپلائی کی سیکورٹی سے متعلق متفقہ حکمت عملی کی غیر موجودگی میں خیبر پختونخوا حکومت کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری اجلاس بلاکر سیکورٹی سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کی عدم موجودگی میں خیبر پختونخوا حکومت کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔