تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:51

صدر کو حاصل استثنیٰ سے متعلق آئینی آرٹیکلز سپریم کورٹ میں چیلنج

جیو نیوز - اسلام آباد… صدر مملکت کے مواخذہ اور ان کو حاصل استثنیٰ سے متعلق آئینی آرٹیکلز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے۔ جواد حسین ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 45 اور 248 ، اسلام کے بنیادی اصول سے مطابقت نہیں رکھتے۔ آرٹیکل 143 کے تحت دائر اس درخواست میں سیکریٹری کیبنٹ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فریق بنایاگیاہے۔ دیگر فریقین میں صدرمملکت، اسپیکراسمبلی،چیئرمین سینیٹ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور صوبائی گورنرز بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.