26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:9
سیاسی جماعتوں میں لازمی الیکشن کرانے کی آئینی درخواست دائر
جیو نیوز - اسلام آباد… سیاسی جماعتوں میں لازمی الیکشن کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس میں اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر الیکشن بھی براہ راست کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایک درخواست گزار گل ذلی خان کی طرف سے دائر آئینی پٹیشن میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے اندر شفاف الیکشن کرانے کا پابند کیا جائے، الیکشن نہ کرانے والی جماعت کو الیکشن کمیشن ، ڈی نوٹی فائی کردے اور اسے انتخابات میں حصہ نہ لینے دیاجائے۔درخواست میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اسمبلیوں میں اقلیتی اور خواتین کی نشستوں پر براہ راست الیکشن کرائے جائیں۔