تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:14

حکومت 8 آئی پی پیز کو 24 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے پر آمادہ

جیو نیوز - اسلام آباد … حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کے رو بروآٹھ آئی پی پیز کو 24 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔آئی پی پیز کے مطابق حکومت نے 24 ارب روپے 3 ماہانہ قسطوں میں ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں 8 ارب روپے کی پہلی قسط اگست میں جاری کی جائے گی۔ آئی پی پیز کے مطابق حکومت کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے ان کی گارنٹی ضبط ہونے کی نوبت آن پہنچی تھی، جس پر انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ فاضل عدالت نے این ٹی ڈی سی کو ہدایت کی کہ 13 جولائی تک واجبات کا جائزہ لیا جائے اور 25 جولائی تک حتمی رقم کا تعین کیا جائے۔ جس پر 45 ارب روپے کے واجبات غیر متنازع قرار دیئے گئے۔ آئی پی پیز کے مطابق اورینٹ پاور کے 11 ارب، اٹلس پاور کے 4 ارب، نشاط پاو ر کے 10 ارب، نشاط چونیاں کے 9 ارب، سیف پاور کے 10 ارب، ہال مور کے 5 ارب اور اسپایئر الیکٹرک کے 2ارب روپے واجب الادا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.