26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:14
نیٹو بحالی قبول نہیں، فیصلہ کن دھرنے دیئے جائیں گے، لیاقت بلوچ
جیو نیوز - لاہور … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ نیٹو سپلائی بحالی کا فیصلہ قبول نہیں،کراچی، طور خم اور چمن میں فیصلہ کن مزاحمتی دھرنے دیئے جائیں گے۔ منصورہ سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی حکمران نیٹو سپلائی بحالی کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکمران بھی ان کے سامنے جھک گئے ہیں اور وفاقی کابینہ نے نہ جانے کس تحریری معاہدے کی منظوری دی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہورہاہے ، پاکستانی قیادت کا امریکی مفادات کیلئے سرگرم ہونا قومی سلامتی اور خود مختاری کیلئے تباہ کن ہوگا۔