26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:14
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا باجوڑ دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار
جیو نیوز - پشاور … کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے باجوڑ دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ تحریک کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے فون کے ذریعہ جیو نیوز سے گفتگو کی۔ انہوں نے باجوڑ ایجنسی کے دھماکے کی مذمت کی اور اسے تحریک طالبان کو بدنام کرنے کیلئے مخالف قوتوں کا اقدام قرار دیا۔ احسان اللہ احسان نے کہا کہ تحریک طالبان کااس دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمعرات کی صبح باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی کے پشت بازار میں کار بم دھماکے کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور 23زخمی ہوئے تھے۔