تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:5

سوات: لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، مینگورہ شاہراہ بلاک، بیمار بچہ جاں بحق

جیو نیوز - سوات … سوات میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مینگورہ شاہراہ کو بلاک کردیا، ٹریفک بلاک ہونے کے باعث بیمار بچہ بر وقت اسپتال نہ پہنچنے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھراوٴ کے تبادلے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ شموزئی اور دیگر علاقے کے شہریوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے احتجاج کیا، 5 گھنٹے مسلسل روڈ کی بندش کی وجہ سے قے و دست میں مبتلا بچہ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث اپنی ماں کی گود میں دم توڑگیا۔مظاہرے کے دوران ایکسیئن واپڈا اور عمائدین میں مذکرات ہوئے جس کے تحت واپڈا کی جانب سے آج پورے علاقہ شموزئی کو بجلی کی فراہمی معطل کردی جائے گی اور 10 روز کے اندر اندر بریکوٹ فیڈر تھری پر وولٹیج کا مسئلہ حل کردیاجائے گا۔ معاہدے کے مطابق بجلی کی فراہمی تک علاقے کے عوام بجلی کا کوئی بل ادانہیں کریں گے۔ مذاکرات کے بعد جب روڈ کھولنے کا اعلان کیا گیا تو اس دوران پولیس اور عوام میں جھڑ پ شروع ہوگئی، پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرے نے بھی پتھراوٴ کردیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.