26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:0
گیارہویں جماعت کی مرکزی داخلہ پالیسی کا اعلان
جیو نیوز - کراچی…ڈائریکٹر کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے گیارہویں جماعت کی مرکزی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیاہے۔داخلہ پالیسی کے تحت فرسٹ ائیر میں 6فکلیٹی میں 1لاکھ سے زائد داخلے دیئے جائیں گے۔ مرکزی داخلہ پالیسی برائے گیارہویں جماعت کا اعلان ڈائریکٹر کالجز سندھ نے گورنمنٹ کالج فارویمن شاہراہ لیاقت اردو بازار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کالجز نے بتایا کہ اس سال طلباء کے لئے 60روپے کافارم کراچی میں میزان بینک کی 42برانچوں سے 27جولائی سے 10اگست وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال فرسٹ ائیرکے لئے کالجز میں 1لاکھ15ہزار داخلوں کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ طلباء کو فارم وصول کرنے اور جمع کرانے کے لئے مارکس شیٹ کی ضرورت نہیں وہ صرف ایڈمٹ کارڈ کی کاپی جمع کراسکتے ہیں۔ڈائریکٹر کالجز سندھ نے بتایا کہ طلباء کیلئے 16کلیم سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔