تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

حتف 5غوری میزائل کا کامیاب تجربہ

اردو ٹائمز - پاک فوج نے بیلسٹک میزائل حتف پانچ غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق حتف پانچ غوری تیرہ سو کلومیٹرتک ہدف کو نشانہ بنانے اور ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غوری حتف پانچ کا تجربہ اس میزائل کی صلاحیت جانچنے کیلئے معمول کا تجربہ ہے۔ کامیاب تجربہ کرنے پر صدر آصف زرداری ،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے میزائل پروگرام کے سائنس دانوں اور پاک فوج کو مبارک باددی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.