انمول موتی
دل مردہ ہے
دل مردہ ہے اور اس کی زندگی علم ہے۔ علم بھی مردہ ہے اور اس کی زندگی طلب کرنے سے ہے۔
نہیں حاصل ہوتی
نہیں حاصل ہوتی....... صحت دواؤں سے، دولت آرزو سے، اور جوابی خضاب سے۔
عمل بغیر علم کے
علم بغیر عمل کے بیکارسا اور عمل بغیر علم کے بیمار سا ہے
محبوب ترین بندہ
محبوب ترین بندہ وہ ہے، جس کے دل میں اللہ نیکی ڈالے اور اس نیکی کو عمل میں لانے کی ترغیب دے۔
یاد رکھو
نیکی کرکے ہمیشہ بھول جاؤ اور گناہ کرکے اسے ہمیشہ یاد رکھو۔
محبتوں کا سیلاب
ہمیشہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا اچھے دل سے استقبال کرو کیونکہ انہی کے پیچھے محبتوں کا سیلاب ہوتا ہے۔
جھوٹے کی دولت
سچے کا تھوڑا سامان، جھوٹے کی بہت سی دولت سے اچھا ہے۔
برائی کی دعوت نہ دو
اگر خود نیکی نہیں کرسکتے تو دوسروں کو برائی کی دعوت نہ دو۔
کتاب، انسان کی بہترین دوست
کتاب، انسان کی بہترین دوست ہے، جو نہ بدلتی ہے نہ دھوکہ دیتی ہے۔
کتابوں کو زمین پر نہ گرنے دیا کرو
کتابوں کو زمین پر نہ گرنے دیا کرو کیونکہ یہ انسان کو آسمان تک لے جاتی ہے۔
کوشش کرو
کوشش کرو کہ گفتگو کی ابتداء تمہاری طرف سے نہ ہوا کرے اور تمہارا کلام جواب نہ بنا کرے۔
تعجب ہے اس شخص پر
تعجب ہے اس شخص پر، جو شیطان کو دشمن سمجھتا ہے پھر بھی اس کی اطاعت کرتا ہے۔
ظالم کے ظلم
ظالم کے ظلم پر ہمیشہ صبر کیجئے، فتح ہمیشہ مظلوم کی ہوگی
وقت پر دھوکہ
جو لوگ شیطان کے دوست ہوتے ہیں، وہ نیک لوگوں کو وقت پر دھوکہ دیتے ہیں۔
سماجی رابطہ