اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:20

بنگلادیش

بارھویں صدی عیسوی میں نور اسلام سے منور ہوا۔ اٹھارھویں صدی میں انگریزوں نے یہاں قبضہ کرلیا۔ اگست 1947ء میں پاکستان کے مشرقی بازو کی حیثیت سے آزاد ہوا مگر دسمبر 1971ء میں بیرونی سازشوں کے نتیجہ میں پاکستان سے علیحدہ ہوگیا۔ 1974ء میں اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے۔ اور اُمہ مسلمہ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش میں سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں میں اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیالات ہوتا رہتا ہے۔ بنگلہ دیش نے مسئلہ افغانستان پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ وہ دن ضرور آئے گا کہ جب یہ دونوں بچھڑے ہوئے بھائی ایک دوسرے کو گلے لگا لیں گے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بنگلادیشالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.