اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:52

گنی بسائو

گنی بساؤ
جمہوریہ گنی بساؤ کا کل رقبہ 13 ہزار 9 سو 48 مربع میل ہے۔ یہ مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کے شمال میں سینیگال اور جنوب اور مغرب میں جمہوریہ گنی ہیں۔ بساؤ ملک کا دارالحکومت ہے۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو 12 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مشہور شہروں میں بولاما، بافاٹا اور کاشیو قابل ذکر ہیں۔ پرتگالی سرکاری زبان ہے۔ مونگ پھلی، ناریل کا تیل، فصلوں میں اورباکسائیت اور خام تیل اہم معدنیات میں شمار ہوتے ہیں۔اسپین، برطانیہ، جاپان، نیدرلینڈ، پرتگال اور کیپ وریدو اس کے تجارتی ساتھی ہیں۔ درآمدات میں کھانے پینے کا سامنا، مشینری، ایندھن اور تیار اشیاءسرفہرست ہیں۔ جب کہ برآمدات میں مونگ پھلی، ناریل کا تیل، کھوپا،مچھلی اور لکڑی شامل ہیں۔
پیسو کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ پرتگالیوں نے 15 ویں صدی کے وسط میں اسے دریافت کیا۔ 19ویں صدی میں کالونی بن گیا۔ 10ستمبر1972ء کو جنگ آزادی کے نتیجہ میں آزاد ہوا۔ اُسی سال اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ گنی بساؤ بھی اسلامی سربراہ کانفرنس کا رکن ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
گینیاالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.