اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:30

نائیجیریا

نائیجیریا
وفاقی جمہوریہ نائیجیریا، مغربی افریقہ کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 3 لاکھ 56 ہزار 669 مربع میل ہے۔ مغرب میں بنن اور شمال میں نائیجر واقع ہیں اس کے مشرق میں چاڈ اور کیمرون ہیں۔ لاگوس ملک کا دارالحکومت ہے۔ ابادان، اگبوموشو، کانو، اسوگو اور لورین اس کے مشہور شہر اور لاگوس، ہرکورٹ اور بوفی اس کی اہم بندرگاہیں ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر اسے 19 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نیرا کرنسی طور پر رائج ہے۔ یہاں مسلمانوں کی آبادی کم و بیش 80 فیصد ہے۔ دفتری زبان انگریزی ہے تاہم ہاوسا، عبو اور یوریہ بھی بولی جاتی ہیں۔ برآمدات میں خام تیل، ٹن، کولمبائٹ، لکڑی، کھالیں اور ہڈیاں سرفہرست ہیں۔ جبکہ درآمدات میں گاڑیاں، مشینری، صنعتی سامان، ادویات اور پارچہ جات اہمیت کی حامل ہیں۔ نائیجیریا میں خوراک سازی اور پرزے جوڑ کر مشینری بنانے کے کافی کارخانے ہیں۔ کوکو، تمباکو، مونگ پھلی، کپاس اور سویا بین جیسی فصلیں اس کی معیشت کو تقویت دیتی ہیں۔ جبکہ تیل، گیس ، کوئلہ، ٹن، خام لوہا، لائم اسٹون اس کی معدنی دولت کے بڑے حصے ہیں۔ دیگر وسائل میں لکڑی، ربڑ اور کھالیں ہیں۔نائیجیریا میں خام تیل کی بھی پیدوار جاری ہے۔ برطانیہ، امریکہ، مغربی جرمنی، جاپان، نیدرلینڈ اور فرانسی تجارتی ساتھی ہیں۔
700 قبل مسیح میں بھی یہاںثقافت کے آثار پائے جاتے ہیں۔ 12 ویں سے 14 ویں صدی کے درمیان یہاں تہذیب وثقافت عروج پر تھی۔ 1861ء میں برطانیہ کے زیرتسلط چلا گیا۔ یکم اکتوبر1960ء کو آزاد ہوا۔ 17کتوبر 1960ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ یکم اکتوبر 1963ء کو جمہوریہ قرار پایا۔ نائیجیریااسلامی سربراہ کانفرس کا ایک اہم رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
نائیجرالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.