اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:32

پاکستان

صنعتوں میں کپڑے کی صنعت، سیمنٹ سازی، کاغذ سازی، شکر سازی، ادویات بنانا، بھاری مشینری، ڈاکٹری اور کھیلوں کا سامان بنانا شامل ہیں۔ فصلوں میں گندم، چاول، کپاس، تمباکو، گنا، خوردنی تیل کے بیج، مکئی، جوار، باجرہ اور مونگ پھلی قابلِ ذکر ہیں۔ پھلوں میں آم، سیب، کھجوریں، آڑو، لوکاٹ، ناشپاتی، آلو بخارا، کیلا، چیکو، انگور، تربوز اور سردا سر فہرست ہیں۔ معدنیات کے سلسلے میں سلفر، جپسم، نمک،کرومائیٹ، سیمنٹ، خام تیل، گیس، ازبسٹاس، یورینیم، میگانائٹ،سلیقہ ریت، کوئلہ اور سرمہ کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔ تجارتی ساتھیوں میں چین، جاپان، امریکہ، سعودی عرب، ہانگ کانگ، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور مغربی جرمنی شامل ہیں۔ درآمدات میں پیٹرولیم اور اُس کی مصنوعات، مشینری، گاڑیاں، خوردنی تیل، کیمیکلز، کھادیں، ادویات، بجلی کا سامان، دالیں، میدہ، چائے اور کاغذ سرفہرست ہیں۔ برآمدات میں کپڑا، چاول، کپاس، دھاگہ، قالین، پارچہ جات، مچھلی، چمڑا اور پیٹرولیم اہم ہیں۔
صدیوں پرانی تہذیب کا مرکز ہے۔ 712ء میں محمد بن قاسم کی آمد سے بھی قبل یہاں اسلام پھیلنا شروع ہوا۔ چنانچہ مسلمانوں نے پورے برصغیر پاک و ہند پر جس میں افغانستان اور برما بھی شامل ہیں۔ ایک ہزار سال تک حکومت کی۔ مغل شہزادوں کی خانہ جنگی اور باہمی لڑائیوں نے مسلمانوں کو کمزور کر دیا اور بالآخر انگریز 1857ء میں مسلمانوں سے حکومت ہتھیانے میں کامیاب ہوگئے۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی بدولت، زبردست مخالفت کے باوجود، 14اگست1947ء کو دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی اسلامی مملکت کے بطور اُبھرا۔ 1956ء میں جمہوریہ بنا۔ 30ستمبر1947ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور مظلوم کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اسلامی دنیا سے اس کے گہرے برادرانہ تعلقات اور دوستانہ مراسم ہیں۔ جس خندہ پیشانی سے یہ افغان مہاجرین کا بوجھ اُٹھا رہا ہے اس پر دنیا کے ہر انصاف پسند ملک نے اس کو داد دی ہے۔ پاکستان کی حتی الوسع کوشش ہے کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی منصفانہ حل نکل آئے تاکہ افغان مہاجرین اپنے اپنے گھروں کو باعزت لوٹ سکیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
پاکستانالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.