اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:40

سعودی عرب

سعودی عرب
پیغمبروں کی سرزمین، اللہ تعالیٰ کا گھر (مقدس کعبہ) اور نبی آخر الزمان محمد مصطفی ﷺ کی جائے پیدائش و وصال، سلطنت سعودی عریبیہ، عالم اسلام کے لیے روشنی کا منبع ہے۔ یہ متبرک مملکت ایشیاءکے جنوب مغرب میں واقع ہے اور نو لاکھ ستائیس ہزار مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے مشرق میں قطر اور متحدہ عرب امارات، مغرب میں مصر اور سوڈان، شمال میں کویت، عراق اور اُردن اور جنوب میں یمن اور عمان واقع ہیں۔
اس کا زیادہ حصہ ریگستانی ہے۔ ملک کا صدر مقام ریاض ہے۔ مشہور شہروں میں مکہ معظمہ، مدینہ منورہ، الدمام، طائف، راس تنورہ، بریدہ، الحفف، نجران، جبیل، یانبو اور جدہ اہم ہیں۔
یہ گندمی رنگ، لمبے قد اور چوڑے چکلے سینوں کے مالک لوگوں کی سرزمین ہے جو کہ نہایت جفاکش اور محنتی بھی ہوتے ہیں۔ ان کا بہترین ساتھی اونٹ اور گھوڑا ہیں۔ یہاں بارش برائے نام ہوتی ہے۔ لوگوں کی کل متاع بھیڑ بکریاں اور اُونٹ ہوتے ہیں۔ جن سے گزر بسر کی صورت نکلتی ہے۔ نخلستانوں میں تھوڑی بہت کھیتی باڑی بھی ہوتی ہے۔ بڑے مہمان نواز اور شکار کھیلنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ دنیا کی کوئی قوم عربوں کی مہمان نوازی اور فراخ دلی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
سعودی عرب کی قومی زبان عربی ہے۔ یہاں 100 فیصد مسلمان ہیں، سعودی ریال کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
تیل کے کنویں سعودی عرب کی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دوسری معدنیات میں سونا، چاندی، گیس اور خام لوہا قابل ذکر ہیں۔فصلوں میں کھجوریں، گندم، جو، انگور، انجیر اور دوسرے پھل شامل ہیں۔ اس کی درآمدات میں اشیائے خورد و نوش، مشینری، گاڑیاں، تعمیراتی سامان، پارچہ جات اور کپڑا سرفہرست ہیں۔ برآمدات میں تیل اور اس کی اشیاء مرکزی حیثیت کی حامل ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، مغربی جرمنی، جاپان، فرانس اور پاکستان تجارتی ساتھی ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
قطرالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.