15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:32
سینیگال
سینیگال
جمہوریہ سینیگال مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 76 ہزار 104 مربع میل ہے۔ اس کے شمال میں مالی، مشرق میں گینیا اور گنی بساؤ اور جنوب میں گمبیا واقع ہیں۔ ڈاکار یہاں کا دارالحکومت ہے جب کہ تھیر، کاؤلیک اور سینٹ لوئیس اس کے مشہور شہر ہیں۔ اسی طرح ڈاکار اور سینٹ لوئیس ملک کی بڑی بندرگاہیں ہیں۔ سینیگال کو انتظامی سہولت کی خاطر 8 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہاںکم و بیش 99 فیصد مسلمان ہیں۔ فرانسیسی یہاں کی سرکاری زبان ہے جب کہ متعدد افریقی زبانیں بولی جاتی ہیں۔فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ درآمدات میں پیٹرولیم کی مصنوعات چاول، چینی، پارچہ جات اور مشینری سرفہرست ہیں۔ خوراک سازی، کیمیا گری اور سیمنٹ سازی یہاں کی مشہور صنعتیں ہیں۔ مونگ پھلی، باجرہ، اناج اور چاول سینیگال کی اہم فصلیں ہیں ۔ معدنیات میں فاسفیٹس، کیلشیم اور تیل کا نام لیا جاسکتا ہے۔ چین ، فرانس، امریکہ، مغربی جرمنی، آئیوری کوسٹ اور ماریطانیہ اس کے تجارتی ساتھی ہیں۔
پندرہویں صدی میں پرتگالیوں کے زیر اثر آیا۔ سترہویں صدی میں فرانس نے اس پر قبضہ کرلیا۔ 1893ء میں فرانس سے آزاد ہوا۔ لیکن اصل آزادی مالی فیڈریش کے آزاد ہونے پر10جون1960ء میں مکمل ہوئی۔ 1972ء اور 1978ء کی خشک سالی نے اسے قحط سے دوچار کردیا۔ 28ستمبر 1960ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا رکن ہے۔