ایڈنبرگ ? سکاٹ لینڈ میں 11 ویں صدی کی کتاب نمائش کیلئے پیش کر دی گئی? اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق سکاٹ لینڈ میں 11 ویں صدی کی یہ کتاب ایڈنبرگ یونیورسٹی کی لائبریری میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے جبکہ گذشتہ ایک ہزار برس میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ عام افراد بھی اس کتاب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں? اس کتاب کا شمار نادر قلمی نسخوں میں ہوتا ہے اور پاکٹ سائز کی اس کتاب میں لاطینی زبان میں مناجات اور شمالی انگلستان کے قدیم قبیلے کا خاکہ بھی موجود ہے? اس کتاب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 11 ویں صدی میں ایڈنبرگ یونیورسٹی کی لائبریری کو عطیہ کیا گیا تھا تاہم تاحال اس کتاب تک صرف ازمنہ وسطی کے قلمی نسخوں کا مطالعہ کرنے والے طالب علموں کو ہی رسائی حاصل تھی?
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ