ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار دس اب تک کا گرم ترین سال تھا۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ملکوں میں سیلاب سے تباہی بھی ہوئی۔ امریکی حکومت کے ادارے نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹما سفیرک ایڈمنسٹریشن کے سائنسدانوں کی رپورٹ میں کرہ ارض کی ماحولیاتی تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ لے کر بتایا گیا کہ گلوبل وارمنگ کے باعث سن دو ہزار پانچ اور گزشتہ سال کا اوسط درجہ حرارت بیسویں صدی کے اوسط درجہ حرارت سے زیادہ تھا۔ ان دونوں برسوں کا درجہ حرارت اٹھارہ سو اسی سے اب تک سب سے زیادہ تھا۔ جب سے موسم کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلی جولائی کے اواخر میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب آنے کی وجہ بنی۔ جب کہ روس کو بھی گرمی کی شدید لہرنے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ناسا نے کہا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ میں اضافہ جاری رہا تو یہ ریکارڈ برقرار نہیں رہ سکے گا۔
دوہزاردس گرم ترین سال قرار
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ