روشنی سے علاج کی تکنیک سے اب ڈپریشن کا علاج بھی ممکن ہوسکے گا۔ ایک بیماری ونیٹربلیو کے لئے عمومی طور پر برائٹ لائٹ تھراپی کا استعمال کیاجاتا ہے مگربزرگ افراد میں ڈپریشن کیلئے اب اس تکنیک کو استعمال کرنے کا سوچا جارہا ہے ۔ سردیوں میں موسمی تبدیلیوں سے ہونیوالے ذہنی بگاڑ کے بعد اس طریقہ کار کو ڈپریشن کیلئے بھی مفید سمجھا جانے لگا ہے۔ البتہ اس سے سردرد، سرچکرانے، آنکھوں میں کچھاؤ اور بے چینی کی علامات پیدا ہونے کا ڈر بدستور قائم رہے گا۔ مختلف مریضوں پر کلینک کی سطح پر کئے جانے والے چند تجربات سے معلوم ہوا کہ ادویات کے استعمال سے یہ طریقہ بزرگ افراد کیلئے زیادہ محفوظ ثابت ہوا ہے۔ وی یونیورسٹی میڈیکل سنٹر ایمسٹرڈیم میں تجربہ کرنے والی پروفیسر ریٹ سارٹ لیورسیس نے بتایا کہ بعض مریضوں کو اس طریقہ سے 50فیصد تک فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشنی کے مخصوص زاویے دماغ میں کیمیکل کی مخصوص سطح پر تبدیلیاں لاتے ہیں جس سے ڈپریشن ختم ہوسکتا ہے۔
روشنی سے اب ڈپریشن کا علاج بھی ممکن
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ