ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک بہت بڑا شمسی طوفان 2012 میں زمین سے ٹکرائے گا جس کی طاقت 10/ کروڑ ہائیڈروجن بموں کے برابر ہوگی۔ سورج پر آنے والے طوفان کی وجہ سے رواں سال زمین پر روشنیوں کاایک شاندار نظارہ دیکھنے کو ملا تھا۔ امریکی میڈیا نے ناسا کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ نظر آنے والی روشنیاں صرف ایک شروعات تھیں؛ یہ طوفان جب زمین تک پہنچے گا اس وقت تک اس کی طاقت کم ہو کر 10/ کروڑ ہائیڈروجن بموں کے برابر ہوچکی ہوگی اور اس میں اتنی طاقت ہوگی کہ یہ پورے کرہ ارض کے پاور گرڈ اسٹیشنوں کو برباد کردے گا۔ متعدد تردیدوں کے باوجود امریکا کا خلائی ادارہ ناسا 2006 سے اس شمسی طوفان کا جائزہ لے رہا ہے اور امریکا میں شایع ہونے والی رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ طوفان ہالی ووڈ کی بحرانی تاریخ یعنی 2012 میں زمین سے ٹکرائے گا۔ 1859 اور 1921 میں آنے والے اسی طرح کے طوفانوں نے زمین پر بحرانی کیفیت پیدا کردی تھی؛ بڑے پیمانے پر ٹیلی گراف کا نظام ناکارہ ہوگیا تھا جبکہ پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ 2012 میں آنے والا طوفان اس سے کہیں زیادہ تباہی کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس طوفان کے نتیجے میں ائر لائن کمپنیاں، کمیونی کیشن کمپنیاں اور جی پی ایس نظام کے تحت چلنے والی تمام چیزیں اور آلات سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ناسا کے ہیلی او فزکس ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رچرڈ فشر کے مطابق یہ طوفان زمین سے آسمانی بجلی کی طرح ٹکرائے گا ا ور اگر حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو اس طوفان کے شعبہ صحت، ایمرجنسی سروسز اور نیشنل سیکورٹی کے محکموں پر اثرات مرتب ہوں گے۔
2012 میں شمسی طوفان زمین سے ٹکرائے گا
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ