دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا (مرحومہ) کی 17 ویں سالگرہ لاہور میں نہایت سادگی سے منائی گئی جبکہ ان کی یاد میں یادگاری ٹکٹ کا اجراء بھی کر دیا گیا۔ 8 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ اب پاکستان کے تمام پوسٹ آفس پر دستیاب ہوگا۔ دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر کا اعزاز حاصل کرنے والی ارفع کریم صرف 16 سال 11 ماہ زندہ رہی۔ قوم کی قابل فخر بیٹی کو کچھ دن اور مل جاتے تو آج روشن آنکھوں اور مسکراتی فرشتہ چہرے کے ساتھ اپنی 17 ویں سالگرہ مناتی۔ بیٹی کی 17 ویں سالگرہ پر دکھی ماں کو ایک پل چین نہ آیا اور اس کی یاد میں 17 ویں سالگرہ نہایت ہی سادگی اور سسکتی آہوں کے ساتھ منا دی۔ واضح رہے کہ 16 سالہ ارفع کریم کی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے یادگاری ٹکٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ ٹکٹ ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا جو 8 روپے مالیت کا ہے اور یہ ٹکٹ جمعہ سے پاکستان کے تمام پوسٹ آفس پر دستیاب ہوگا۔
آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم کی ستراں سالہ تقریب سالگرہ
Posted on Feb 03, 2012
سماجی رابطہ