عالمی درجہ حرارت میں حدت کے باعث 2020ء تک 5 کروڑ لوگ شمال کی جانب ہجرت کر جائینگے۔ امریکی ایسوسی ایشن برائے ایڈوانسمنٹ آف سائنس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے پروفیسر کرسٹینساٹائی ریڈو نے کہا ہے کہ 2020ء میں اقوام متحدہ نے تخمینہ لگا رکھا ہے کہ 5 کروڑ لوگ ماحولیاتی مہاجر بن جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ جب لوگ پائیدار ماحول میں نہیں رہ پائیں گے تو وہ ہجرت کر جائیںگے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے موسم اور خوراک کی سکیورٹی اور سیفٹی پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افریقہ سے پہلے ہی لوگ تیزی کیساتھ جنوبی یورپ کی جانب ہجرت کرتے نظر آرہے ہیں اور تیونس میں حالیہ مظاہروں کے باعث لوگ نے بڑی تعداد میں ہجرت کی ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ