پاکستانی آئی ٹی کمپنی مائنڈ اسٹارم نے عالمی کمپنیوں سے مقابلےکےبعد ورلڈکپ 2011 کی آفیشنل گیم ڈیزائن کرنےکا اعزازحاصل کرلیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سوفٹ ویئرایکسپورٹ کے ایم ڈی ضیاء عمران نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے نمایاں ترین عالمی آئی ٹی کمپنیوں کے مقابلے کے بعد یہ اعزاز جیتا ہے۔ کمپنی نے گیم کو مکمل طورپر مقامی سطح پر ڈیزائن اور ڈویلپ کیا ہے۔ ضیاء عمران کا کہنا تھا کہ ملک میں آئی ٹی سافٹ ویئر برآمد کرنے کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے، لیکن حکومت توجہ نہیں دے رہی اور ہر سال یہ حجم گررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مراعات دے تو یہ انڈسٹری ہرسال ایک ارب ڈالر کی برآمد باآسانی کرسکتی ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ