آلو کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ جو افراد آلو کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں، ان میں ڈیپریشن کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ آلو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتا ہے۔ آلو میں نمکیات، روغن، پروٹین اور وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کئی بیماریوں کے خاتمے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ سبزیوں میں آلو کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ قدرت نے اس سبزی میں بے پناہ قوت اور لذت رکھی ہے۔ آلووٴں میں کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو اسے قوت بخش بناتی ہے۔ آلو میں وٹامن سی اور وٹامن بی سکس ہوتا ہے جبکہ ایگزیما کے شکار مریضوں کیلئے بھی آلو کا استعمال نہایت مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک آلو میں 110 کیلوریز ہو تی ہیں، جو صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ تا ہم آنکھوں کے گرد موجود سوجن کو آلو کے قتلوں کی مدد سے ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے جوڑوں کے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔
آلو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے
Posted on Dec 23, 2013
سماجی رابطہ