جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عبدالرزاق نے دس چھکوں کی مدد سے ایک سو نو رن بنا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
آخری اوور میں پاکستان کو چودہ رن درکار تھے لیکن عبدالرزاق نے دو چھکے اور ایک چوکا مار کر پاکستان کو میچ جتوا دیا۔
عبدالرزاق ایک مشکل وقت میں کھیلنے آئے تھے اور اس مرحلے پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور میچ جیتنے کے لیے سو سے زیادہ رن درکا تھے۔
عبدالرزاق نے انتہائی جارحانہ انداز میں کسی دباؤ میں آئے بغیر دس چوکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں پہلی کامیابی دلوائی۔ عبدالرزاق نے اپنی سنچری صرف ستر گیندوں میں بنائی۔ عبدالرزاق کی سکور کرنے کی رفتار ایک سو اکاون اعشاریہ تین آٹھ رن فی گیند رہی۔
پاکستان کو ابتداء میں پے در پے نقصانات اٹھانے کے بعد پہلے آفریدی اور پھر عبدالرزاق کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے چوالیس اوور میں دو سو اٹھاسی رن بنا کر مقررہ ہدف کے قریب پہنچ گئی تھی۔
عبدالرزاق نے میچ کے آخری اووروں میں جنوبی افریقہ کے بولروں کی خوب پٹائی کی اور سنتالیسویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور دو سو اڑسٹھ تک پہنچا دیا۔
اڑتالیسویں اوور کی پہلی گیند پر عبدالرزاق نے چھکا لگایا جو ان کی انگز کا اٹھواں چھکا تھا۔
ابتداء ہی میں نقصانات سے ٹیم بظاہر دباؤ کا شکار ہو گئی اور اس کے بعد مصباالحق اور محمد حفیظ بھی پویلین میں لوٹ گئے۔
اسد شفیق دس گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ یونس خان پچیس گیندوں پر اٹھارہ رن بنا کر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔
پاکستان نے ابتدائی چودہ اوور میں تین اعشاریہ سات رن کی اوسط سے تریپن رن بنائے تھے۔ اکیسویں اوور میں پاکستان کے پچاسی رن تھے اور اس کے چار کھلاڑی آوٹ تھے۔ پاکستان کی وکٹ گرنے کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ اس کے بعد پہلے مصباالحق ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور تھوڑی ہی دیر بعد محمد حفیظ تیس رن بنا کر کیچ ہو گئے۔
چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آفریدی کھیلنے آئے اور انھوں نے تیز رفتاری سے کھیلنا شروع کیا۔ آفریدی نے چالیس گیندوں پر انچاس رن بنائے اور نصف سنچری سے ایک رن کی کمی پر ٹاٹسبو کی گیند پر انگرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
شاہد آفریدی کے آؤٹ ہونے کے بعد عبدالرزاق نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے صرف پینتالیس گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
پینتالیسویں اوور میں پاکستان کا سکور دو سو تینتیس رن ہو گیا تھا اور اس کی سات ووکٹیں گری تھیں۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب پیٹرسن چوبیس رنز بنا کر رزاق کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ ایک سو آٹھ کے مجموعی سکور پر گری جب آملہ پینسٹھ رنز بنا کر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 194 کے سکور پر گری جب ڈی ویلیئرز انتیس رن بنا کر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی انگرم تھے جنہوں نے ایک سو انیس بالوں میں سو رن بنائے۔ ان کو ریاض نے آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کا پانچواں کھلاڑی دو سو بتیس کے سکور پر آؤٹ ہونے والے ملر تھے جنہوں نے چھ رن بنائے۔ ان کو ریاض نے آؤٹ کیا۔
اے مورکل صرف ایک بنا سکے اور ان کو حفیظ نے بولڈ کیا۔ آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی بوتھ تھے جنہوں نے نو رن بنائے۔ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ڈیومنی تھے جنہوں نے 54 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے ریاض اور آفریدی نے دو دو جبکہ شعیب اختر، رزاق اور حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سعید اجمل کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
جنوبی افریقہ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ییک کیلس بھی اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ: جاہان بوتھا (کپتان)، ہاشم آملہ، ایب ڈی ویلیئرز، جے پی ڈیومنی، رابن پیٹرسن، کالن انگرم، ڈیوڈ ملر، ایلبی مورکل، مورن مورکل، کارل لینگویلٹ اور ٹوبے۔
پاکستان: شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ، فواد عالم، یونس خان، اسد شفیق، مصباح الحق، عبدالرزاق، ذوالقرنین حیدر، وہاب ریاض، سعید اجمل اور شعیب اختر۔
عبدالرزاق کی دھنا دھن
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ