ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیمز کھیلنے والے عام زندگی میں بھی خطرناک موقعوں پر درست فیصلہ کرتے ہیں۔لہذاتیز کھیل فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق میڈیا اور سائنسی نکتہ نظر سے ویڈیو گیمز کو منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہے،لیکن ان گیمز کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں وہ خطرناک فیصلے کرنے میں تیزی دکھاتے ہیں۔ایسے فیصلے ان افراد کے فیصلوں سے کسی بھی طرح درستگی میں کم نہیں ہوتے جو گیمز نہیں کھیلتے۔ نیو یارک میں یونیو رسٹی آف روچسٹر کی تحقیق میں کہا گیا کہ ایکشن گیمز کھیلنے والوں کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ کم خوش رہتے ہیں اور ان کی فیصلہ سازی کی قوت کم ہوتی ہے لہذا وہ درست فیصلے نہیں کرتے جب کہ ایسا نہیں بلکہ وہ درست اور تیز ترین لوگ ہوتے ہیں۔ایسے کھلاڑی کسی ڈاکٹر یا میدان جنگ میں کسی فوجی سے بہتر فیصلے کرتے ہیں۔
ایکشن ویڈیو گیم کھیلنے والے افراد فوری فیصلہ کرتے ہیں
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ