پکوانوں کا ذائقہ بڑھانا ہو یا کھانا ہضم کرنا، نسخہ ادرک! ہر موسم میں دستیاب، زمین کے اندر سے نکلنے والی اِس بوٹی کے فائدے زمین کے اوپر رہنے والوں کے لیے بے شمار ہیں۔ پیٹ کے مسئلے ہیں تو حل ادرک۔ جِی متلا رہا ہے، سر چکرا رہا ہے تو دوا ادرک۔ سردیوں میں ٹھنڈ سے بچنا ہو یا نزلہ زکام سے، علاج ادرک۔ ماہرین تو جوڑوں کا درد بھگانے اور سوجن ختم کرنے میں بھی ادرک کو اکسِیر مانتے ہیں۔ کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے والی خوبیوں کا حامل بھی بتاتے ہیں۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ادرک قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔ اِس کی تھوڑی مقدار بھی زیادہ اثر رکھتی ہے۔ علاج کا علاج اور سائیڈ افیکٹ بھی کوئی نہیں۔
Posted on Jan 21, 2014
سماجی رابطہ