طب کی دنیا میں ایک انقلا بی قدم اٹھا تے ہو ئے سا ئنسدان انسانی جسم میں مو جود ایسا ایک جین دریا فت کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ایڈز کے موذی مر ض سے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ایڈز ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج تا حال دریا فت نہیں ہو سکا ہے تاہم ایس او سی ایس۔ تھری نامی یہ جین نہ صر ف جسم کو ایچ آئی وی وائرس سے محفو ظ رکھ سکتا ہے بلکہ جسم سے ایڈز کا خا تمہ بھی کر سکتا ہے۔ آ سٹریلیا اور کینڈا کے سائنسدا نوں کی مشتر کہ تحقیق کے نتیجے میں دریافت کیے جا نے والے اس جین میں تبدیلی پیدا کر کے جسما نی مدا فعتی نظام کو اتنا مضبو ط بنا یا جا سکتا ہے کہ اس میں ایڈز کے خلاف لڑ نے کی صلاحیت بھی پیدا ہو جا ئے گی ۔ سا ئنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انقلابی دریا فت ہے جو ایڈز جیسے لاعلاج مرض کے خا تمے میں نہایت اہم ثا بت ہو سکتی ہے ۔
ایڈز سے محفوظ رکھنے والا جین دریافت
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ