امریکی آٹو کمپنی جنرل موٹرز نے ایسی ہائی برڈ الیکٹرک کار تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو ایک گیلن میں سومیل سے زیادہ فاصلہ طے کرے گی، ان موٹر کمپنیوں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہوگیا ہے جو کم ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں بناتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماحول دوست اور انتہائی کم تیل استعمال کرنے والی گاڑیوں کی تیاری میں از سر نو دلچسپی سے موٹر ساز کمپنیوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔کولوریڈو کی ایک چھوٹی موٹر ساز کمپنی کا خیال ہے کہ وہ ایسی ہی ایک سستی کارتیار کرنے میں بڑی کمپنیوں سے آگے نکل سکتی ہے۔جنرل موٹرز نے اس ماہ اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب اس نے ایک گیلن میں 230 میل یعنی 79 کلومیٹر فی لیٹر فاصلہ طے کرنے والی ایک نئی الیکٹرک گاڑی شیوی وولٹ تیار کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی کے سربراہ فرٹز ہینڈر سن کا کہنا ہے کہ یہ نئی ہائی برڈ الیکٹرک کار بہت زیادہ فائدہ دے گی۔ شیوی وولٹ کار اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ وہ 2010 ء تک مارکیٹ میں آجائے گی۔تاہم جنرل موٹرز کو بہت سی کمپنیوں سے مقابلے کا سامنا ہے۔ نسان اگلے سال اپنی نئی مکمل طور بجلی سے چلنے والی کار ''لیف' 'متعارف کررہی ہے اور ہنڈا بجلی اور پٹرول سے چلنے والی ایک نئی ہائی برڈ ''ان سائٹ'' مارکیٹ میں لارہی ہے۔اگرچہ وہ کم ایندھن کے حوالے سے تو شیوی وولٹ کا مقابلہ تو نہیں کرسکتے لیکن ان کی قیمت اس سے دس سے 15 ہزار ڈالر تک کم ہے، جس کی وجہ سے وہ صارفین کو پر کشش معلوم ہو سکتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں سے مقابلے کا بھی سامنا ہے۔کولوراڈو میں قائم ایک نئی کمپنی' 'کوڈا'' ایک ایسی نئی کار کی تشہیر کررہی ہے جو کوئی ایندھن استعمال کیے بغیر160 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ 130 کلو میٹر کی رفتار سے طے کرسکے گی۔اس کمپنی کو فوری طورپر یہ کاریں تیار کرنے کے لیے حکومت کے امدادی فنڈ سے ساڑھے چار کروڑ ڈالر دئیے جاچکے ہیں۔کمپنی کے عہدے داروں کو توقع ہے کہ وہ اس سال بیٹری سے چلنے والی 20 ہزار کاریں تیار کرلے گی۔
ایک گیلن میں 230 میل چلنے والی کار
Posted on Aug 10, 2011
سماجی رابطہ