ماہرین طب اور نفسیات کی ایک تحقیق کے مطابق انسان کے منہ سے نکلنے والے الفاظ اس کی محبت کی نوعیت کو عیاں کر دیتے ہیں۔ اپنے ساتھی سے محبت کی شدت کا اندازہ کرنے کیلئے الفاظ کا انتخاب ہی وہ پیمانہ ہے جس سے ظاہر ہو جاتا ہے کہ محبت سچی ہے یا جھوٹی؟ تحقیق کے مطابق بہت سے لوگ محبت کے اظہار میں شرمیلے واقع ہوتے ہیں، ایسے لوگ اکثر و بیشتر خوشگوار تجربات سے دور رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف روشسٹر کے پروفیسر رونالڈ ڈی روجی نے اپنی اس تحقیق میں وضاحت کی ہے کہ اپنے ساتھی سے متعلق الفاظ کا چنائو محبت کو عیاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس تحقیق میں مختلف الفاظ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں امن، چھٹیاں، شراکت، موت، دکھ، تنقید، نک نیم اور وقت جیسے سینکڑوں الفاظ شامل تھے۔ یہ تحقیق سائیکالوجیکل سائنس جریدے میں شائع ہوئی۔
الفاظ کا چنائو محبت کی شدت ظاہر کرتا ہے، ماہرین
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ