امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس سے گلی، محلے سے لے کر آپ کے گھر تک میں آلودگی کی آسانی سے پیمائش ہو سکے گی۔
اس سافٹ ویئر کی مکمل تفصیلات ماحولیاتی سائنس اور ٹیکنالوجی نامی مجلّے میں چھپی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے اس علاقے کی تلاش آسان ہو جائے گی جہاں سے سب سے زیادہ کاربن گیس کا اخراج ہو رہا ہوگا۔
ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس نظام کو ہیسٹیا‘ کا نام دیا ہے.
محققین کو یقین ہے کہ اس نظام کے ذریعے سب سے زیادہ متاثر علاقے کو ڈھونڈ پانا بہت آسان ہوگا۔
محققین نے اس تحقیق کے لیے کئی طرح کا ڈیٹا استعمال کیا۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آلودگی ناپنے کے لیے کوئی ایسا نظام بنایا گیا ہے جس سے کسی بھی جگہ سے خارج ہو رہی کاربن گیس کی پیمائش کی جا سکے گی۔
تحقیق میں شامل سائنسدانوں کے مطابق اس سافٹ ویئر کی مدد سے کسی بھی ملک کے ہر علاقے میں جا کر آلودگی کی سطح ناپی جا سکتی ہے اور یوں ملکی سطح پر آلودگی کا ڈیٹا تیار ہو سکتا ہے جس سے متعلقہ علاقے میں آلودگی کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں گے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان بڑے شہروں کے لیے یہ نظام خاص طور پر کارآمد ہے جو آلودگی سے مسئلے سے متاثر ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ یہ سسٹم نہ صرف اخراج کا پتہ چلا کر پیمائش کرے گا بلکہ اس کے اثرات کے بارے میں بھی آگاہی دے گا۔
آلودگی کی پیمائش کا سافٹ ویئر تیار
Posted on Oct 15, 2012
سماجی رابطہ