امریکی اور روسی خلا باز کے تین رکنی عملے نے 123 دنوں کے خلائی سفر کے بعد قازقستان میں لینڈ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا کے جوئی ایقابا اور انکے روسی ساتھیوں جینا ڈی یادانکا اور سرگئی ریوائن نے دو ماہ سے زیادہ خلاء میں گزارنے کے بعد گزشتہ روز قازقستان میں کامیاب لینڈنگ کی ہے۔ زمین پر اترنے کے بعد تینوں خلاء بازوں نے اپنے کامیاب خلائی سفر پر اظہار مسرت کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مشن کی کامیابی پر بیحد خوشی ہے۔
Posted on Sep 17, 2012
سماجی رابطہ