انڈہ پہلے یا مرغی ؟ صدیوں سے انسان کیلئے درد سر بنا یہ مسئلہ بالاآخر ہوا حل ۔ ۔ اور برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مرغی دنیا میں پہلے آئی ۔برطانیہ کی شیفیلڈ اور واروک یونیورسٹیوں میں اس مسئلے پر طویل عرصے سے تحقیق جاری تھی ، جس سے پتا چلا کہ مرغی دنیا میں پہلے آئی ہے۔یہ جاننے میں مدد ملی انڈے کے چھلکے سے۔ جس میں موجود پروٹین نے یہ معمہ سلجھا ڈالا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انڈے کا چھلکا ایک خاص پروٹین سے تشکیل پاتا ہے۔ جو مرغی کے اندر موجود ہوتے ہیں ۔ اور اسی کی وجہ سے انڈہ وجود میں آتا ہے ، لہذا دنیا میں پہلے مرغی آئی اور پھر انڈوں سے اس کی نسل چلی
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ