عالمی سطح پر بچوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان پرطبی ماہرین نے سفارش کی ہے کہ تمام بچوں کا کولیسٹرول لیول چیک کرنا ضروری ہے۔ اس ایک ٹیسٹ سے آنے والی نسلوں کومتعدد موذی امراض سے بچانے کی حکمت عملی وضع کی جاسکے گی۔ بچوں کی بیماریوں سے متعلق معروف جریدے ''پیڈیا ٹریکس'' میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سفارش کے علاوہ بچوں کے باپ دادا سے متعلق بیماریوں کا ریکارڈ رکھنا بھی ضروری ہے۔ اگر والدین میں کولیسٹرول کی بیماری تھی توبچوں کو اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ بچوں میں دل کی بیماریوں کی شرح جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس کی بڑی وجہ کولیسٹرول کی سطح میں توازن کا بگاڑ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ولیم نیل نے ویسٹ روجینیا یونیورسٹی میں اپنی تحقیق کومکمل کرنے کے بعد جو سفارشات مرتب کیں ان میں ''کولیسٹرول سکریننگ'' کو نہایت اہم قراردیا گیا ہے۔
بچوں کا کولیسٹرول لیول چیک کرنا ضروری ہے ،ماہرین
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ