نئی تحقیق کے مطابق تیز طرار اور پھر تیلے بچے مثبت جذبات کے حامل ہوتے ہیں اور بالغ عمری میں صحت مند رجحانات کے مالک بنتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ساوتھ فلوریڈا کے پروفیسر شیفر ہیڈ کیسن کی اس تحقیق میں پھر تیلے بچوں کے منفی اور مثبت رجحانات اور اشاریوں پر مبنی ایک گراف تیار کیا گیا تھا جس میں مثبت امکانات میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اس تحقیق میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے 1141 بچوں کو شامل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایسے بچے اپنی زندگی میں تشفی محسوس کرتے ہیں۔ اپنی ذہنی او رجسمانی مضبوطی پر فخر کرتے ہیں اور زیادہ دیر تک اداس نہیں رہتے۔ تنہائی ،احساس گناہ اور غم کے لمحوں سے نکلنے کی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔ ماہرین طب نے اس طرح کے بچوں کو ذہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو مشکلات سے نکالتے ہوئے ذہانت سے کام لینا چاہئے۔
تیز طرار بچے مثبت جذبات کے حامل ہوتے ہیں، تحقیق
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ