مالی سال 2009-10ء کے دوران پاکستانی قوم 20 ارب 63 کروڑ روپے کی چائے پی گئی۔ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بیرون ملک سے 86 ہزار 157 میٹرک چائے درآمد کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی 2009-10ء کے دوران پاکستان نے مختلف ممالک سےمجموعی طور پر 20 ارب 63 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی چائے درآمد کی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 24.93 فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران 16 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار صرف قانونی ذرائع سے درآمد کی جانے والی چائے پر مشتمل ہیں جبکہ افغانستان اور دیگر پڑوسی ممالک سے سمگل ہو کر آنے والی چائے اس کے علاوہ ہے۔ ماہرین کے مطابق مالی سال 2009-10ء کے ابتدائی دس ماہ کے دوران پاکستان میں 54 ہزار 234 میٹرک ٹن چائے تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کی گئی جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.15 فیصد کم ہے۔
پاکستانی 20 ارب 63 کروڑ روپے کی چائے پی گئے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ