اپنے جیون ساتھی کی ہرغلط بات کو معاف نہ کریں ورنہ مستقبل میں مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہ نتیجہ امریکا میں ایک دلچسپ ریسرچ کے دوران سامنے آیا ۔ ماہرین نے ایک سو پینتیس نئے شادی شدہ جوڑوں سے کہا کہ وہ باہمی تعلقات کے موضوع پر روزانہ ڈائری لکھیں ۔ ڈائری کے ساتھ ایک سوال نامہ بھی تھا کہ کیا آپ کے جیون ساتھی نے کوئی ایسی حرکت کی جس نے آپ کو پریشان کردیا اور کیا آپ نے اسے معاف کیا یا نہیں ۔ نتائج سے پتہ چلا کہ جن لوگوں نے اپنے جیون ساتھی کو معاف کردیا تھا انہوں نے اگلے دن وہی غلطی دہرائی۔ اس کے برعکس جن لوگوں نے اپنے جیون ساتھی کو تنبیہ کی وہ فائدے میں رہے ۔ تاہم ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ معاف کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے ۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ