چین کے ایک آئی فون صارف کی طرف سے معروف امریکی کمپیوٹر ساز ادارے ایپل کے آن لائن ’ایپ اسٹور‘ سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشن کے ساتھ ہی اس اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والے ایپلیکیشنز کی تعداد 25 ارب تک پہنچ گئ ہے۔
ایپل کی طرف سے ایسے خوش نصیب صارف کے لیے جو 25 ارب ویں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرے گا اس کے لیے 10 ہزار امریکی ڈالرز مالیت کے گفٹ کارڈ کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔ چینی شہر شینگ ڈاؤ کے رہائشی چُنلی فُو نے ایپل کے ایپ اسٹور سے جو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی اس کا نام ’ویئر از مائی واٹر ہے‘۔
ایپل کی طرف سے اپنا پہلا آئی فون سال 2007ء میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے کچھ عرصے بعد ہی اس معروف امریکی کمپیوٹر کمپنی نے اپنے ایپ اسٹور کو بھی لانچ کر دیا۔ اس آن لائن اسٹور کا مقصد ابتداء میں آئی فون پر کام کرنے والی مختلف ایپلیکیشنز صارفین کو فراہم کرنا تھا۔
اس وقت ایپل کے ایپ اسٹور پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ایپلیکیشنز دستیاب ہیں جو آئی فون کے علاوہ، آئی پیڈ اور اس کمپنی کے آئی پاڈ یعنی آئی ٹچ کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین دنیا کے 123 ممالک میں موجود ہیں۔
حض چار برس کے دوران 25 ارب ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کیے جانے سے اس آن لائن اسٹور مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ مقبولیت محض مبصرین اور صارفین کے لیے ہی نہیں بلکہ ایپل کی انتظامیہ کے لیے بھی حیران کن ہے۔ ایپل کمپنی کے ایگزیکٹیو ایڈی کیو کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ’’جب ہم نے آج سے چار برس قبل ایپ اسٹور لانچ کیا تھا، تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ موبائل فون ایپلیکیشنز اس قدر مقبول ہو جائیں گی، نہ ہی یہ ہمارے وہم وگمان میں تھا کہ سوفٹ ویئر ڈویلپرز ایپل کے آپریٹنگ سسٹم iOS کے ساتھ کام کرنے والی ایپلیکیشنز اتنی بڑی تعداد میں تیار کریں گے۔‘‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کی طرف سے اس کا نیا آئی پیڈ یعنی آئی پیڈ تھری سات مارچ کو پیش کیا جا رہا ہے۔
ایپل کمپنی کے ایپ اسٹور سے پچیس بلین ڈاؤن لوڈ
Posted on Mar 07, 2012
سماجی رابطہ