اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کمیشن کا پرانا ریکارڈ ہیک کر لیا گیا۔ ہیکرز نے خفیہ معلومات اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ہیکرز نے جوہری توانائی کمیشن کے پرانے کمپیوٹر سرورز سے معلومات چرائی ہیں اور ویب سائٹ پر آویزاں کی گئی معلومات بہت حساس ہیں۔ ترجمان جوہری توانائی کمیشن نے کہا ہے کہ ریکارڈ چوری ہونے پر تشویش ہے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
Posted on Nov 28, 2012
سماجی رابطہ