چین میں ان دنوں برف باری نے لوگوں کے مزاج پر بڑا اچھا اثر ڈالا ہے۔ اس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چینیوں نے روائتی لالٹین فیسٹیول بھی منایا۔ لالٹینوں کے اس فیسٹیول سے پورا چین رنگ برنگی روشنیوں میں نہا گیا۔
چینی شہریوں نے اس سال بھی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ژیان شہر کو نئے سال کی آمد کی خوشی میں لالٹینوں سے سجا دیا۔ سفید برف کے ساتھ لال رنگ کی لالٹینوں نے سماں باندھ دیا۔ جہاں ہر سائز اور ہر رنگ کی لالٹین موجود تھی۔ شہر بھر کو ایک ہزار لالٹینوں سے سجا یا گیا تھا، جس نے رات کو دن کے منظر میں بدل دیا۔خصوصی توجہ ڈریگن شکل کی لالٹینوں کو حاصل رہی۔
Posted on Jan 23, 2012
سماجی رابطہ