اگر آپ کا دل ٹوٹا ہوا ہے، افسردہ ہیں یا کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اب آپ کو اداس ہو کر ادویات پر تکیہ کر کے گھر میں چھپنے کی ضرورت نہیں بلکہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹنے کیلئے باہر نکلیں، جھومیں، ناچیں اور خوش رہیں۔ ٹینگو ڈانس کو عام طور پر اداسی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن ارجنٹائین کے ڈاکٹروں نے اسے علاج کے طور پر استعمال کر کے اس نظریئے کی نفی کر دی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طرز علاج سے دل کے عارضے میں مبتلا مریض بہت جلدی صحت یاب ہو کر زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ ٹینگو ڈانس تھیراپی سے مریضوں کو ناچنے، جھومنے اور تفریح کا موقع ملتا ہے جس سے وہ اپنے آپ کو معاشرے کا ایک اہم رکن سمجھتے ہوئے معمولات زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈانس تھیراپی ایک خوشگوار ورزش ہے جس میں عمر کے ہر حصے کے افراد خوشی خوشی مصروف رہتے ہیں۔ یہ ڈانس ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس اور ذہنی دباؤ میں بہت مفید ہے۔
ارجنٹائن میں ٹینگو ڈانس سے مریضوں کا علاج
Posted on Aug 10, 2012
سماجی رابطہ