امریکی خلا باز آنجہانی نیل آرم سٹرانگ کو سمندر میں دفن کیا جائے گا۔ امریکی خلا باز آنجہانی نیل آرم سٹرانگ جنہیں چاند پر قدم رکھنے والے پہلے شخص کا اعزاز حاصل ہے کے خاندان کے ترجمان ریک میلر نے ان کو دفن کرنے کی جگہ اور وقت کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ نیل آرم سٹرانگ اپالو ٹو خلائی جہاز کے کمانڈر تھے انہوں نے 20 جولائی 1969ء میں چاند پر قدم رکھا تھا۔ انہوں نے چاند سے نمونے اکٹھے کرنے کے علاوہ تصاویر بھی بنائی تھیں۔ نیل آرم سٹرانگ نے تقریباً اڑھائی گھنٹے چاند پر گزارے تھے جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔
Posted on Sep 08, 2012
سماجی رابطہ